وزیراعظم ہرفورم پر کشمیرکامقدمہ لڑ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم ‏ کشمیرکامقدمہ ‏ فردوس عاشق اعوان لاہور ‏ ‏92 نیوز وزیر اعظم ‏ معاون خصوصی ‏ اطلاعات ‏ مقبوضہ کشمیر ‏ اظہار یکجہتی ‏ عالمی برادری ‏ لہولہان ‏ انصاف کے منتظر ‏ اصل چہرہ ‏ بے نقاب ‏ عید سادگی ‏ یک جہتی ‏
۱۱ اگست, ۲۰۱۹ ۶:۳۶ شام

لاہور ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے  لاہور میں مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  وزیر اعظم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑ رہے ہیں  ، پوری عالمی برادری کو آگے بڑھ کر کشمیریوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ  کشمیر لہولہان ہے،جل رہا ہے جبکہ  مقبوضہ کشمیر کے لوگ  انصاف کے منتظر ہیں،مودی کااصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے ، پوری قوم عید سادگی سے مناتے ہوئے کشمیریوں کو یاد رکھے اور  کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کاپیغام دے ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے جذبے کو سلام کرتے ہیں ، کشمیر پر سیاست نہیں ہوسکتی،یہ سیاسی جلسہ نہیں ،پوری قوم کا بیانیہ ہے ،مظلوم کشمیریوں کاخون ضرور رنگ لائے گا، خود ارادیت کشمیریوں کا حق ہے ، بھارت کو کشمیریوں کے جذبہ حریت کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب مذہبی آزادی سے نہیں روکتا، کشمیر میں نمازجمعہ کےدوران بھارتی فوجی مساجد کےسامنے پہرے دیتے رہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہا ہے ،ہندوستان نے کشمیرکو جیل میں تبدیل کردیاہے،ظلم اور جبر سے آزادی کی تحریکیں دبائی نہیں جاسکتیں۔

تازہ ترین ویڈیوز