وزیراعظم کے ویژن کے تحت پولٹری کوفروغ دینےکاعمل شروع



۰۴ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۲:۳۵ شام

راولپنڈی ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان  کے ویژن کے تحت راولپنڈی میں گھریلو سطح پر پولٹری کو فروغ دینے کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔

محکمہ لائیو اسٹاک راولپنڈی کی جانب سے ابتدائی طور پر 100یونٹس شہریوں کو فراہم کئے گئے، ایک یونٹ میں ایک مرغا اور 5مرغیاں شامل ہیں جن کی قیمت 1200 روپے مقرر کی گئی ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل مرغیوں کے ذریعے غربت پر قابو پانےکا منصوبہ پیش کیا تھا جسے اپوزیشن کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

وزیراعظم کی جانب سے پیش کیا گیا منصوبہ چند سال قبل دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی پیش کر چکے ہیں ۔



تازہ ترین ویڈیوز