Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کے بھاگنے کا ایک بہانہ ہے ، مولانا شجاع الملک

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کے بھاگنے کا ایک بہانہ ہے ، مولانا شجاع الملک
January 24, 2021

ژوب (92 نیوز) مولانا شجاع الملک نے کہا وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کے بھاگنے کا ایک بہانہ ہے۔

جمعیت علماء اسلام کی مرکزی قیادت کو پارٹی کے سنیئر رہنماوں کے پارٹی رکنیت ختم کرنا مہنگا پڑ گیا۔ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ناراض سنیئر رہنماوں نے ژوب میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا۔ مولانا محمد خان شیرانی نے ژوب شیرانی کے لئے رابطہ مرکز کا افتتاح کر دیا۔ تقریب میں جے یو آئی کے سنیئر رہنماوں ، کارکنان سمیت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے شجاع الملک نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام پاکستان فرد واحد کی جاگیر نہیں ۔ مورثی سیاست کے خاتمے کے لئے اور تنظیم کا دائرہ کے پی کے اور دیگر صوبوں تک وسیع کرینگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک پیج پر نہیں ہے ، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پی ڈی ایم کے بھاگنے کا ایک بہانہ ہے۔ جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اجلاس 25 جنوری کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔