Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی ہدایت پر پہلا جہاز امداد لیکر عراق روانہ

وزیراعظم کی ہدایت پر پہلا جہاز امداد لیکر عراق روانہ
March 14, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے دوران عراق کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔ پاکستان عراقی بھائیوں کی مدد کے لیے پیش پیش۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پہلا جہاز امداد لیکر روانہ ہوگیا۔ آئندہ ہفتے مزید دو جہاز امدادی سامان لیکر پرواز بھریں گے۔

کورونا وبا کے دوران عراق کی مدد کا بہترین اقدام، وزیراعظم کی ہدایت پر پہلا جہاز عراق بھجوادیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کے مطابق آئندہ ہفتے مزید دو امدادی پروازیں روانہ کی جائیں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور عراق کے دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے کثیر الجہتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ جاری ہے۔ کورونا پر عالمی یکجہتی اور تعاون سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔ حکومت پاکستان اور عوام ہر مشکل میں اپنے عراقی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔