Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں، ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں، ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال
October 16, 2019
ریاض (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا مصالحتی مشن،شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں، ایران سعودی عرب کشیدگی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں خطے میں تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زوردیا، سعودی حکام کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زوردیا۔وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید زوالفقار عباس بخاری اور سینئر افسران ملاقات میں شریک ہوئے۔ [caption id="attachment_246280" align="alignnone" width="900"]وزیراعظم کی شاہ سلمان، ولی عہد، ملاقاتیں، ایران سعودی عرب، کشیدگی، تبادلہ خیال، ریاض، 92 نیوز وزیراعظم کی شاہ سلما ن اور ولی عہد سے ملاقاتیں، ایران سعودی عرب کشیدگی پر تبادلہ خیال[/caption] سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقا ت میں وزیراعظم نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،حرمین کے تقدس اور حرمت کیلئے پاکستانی قوم یک آواز ہے۔ وزیر اعظم نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ہندوستان کے 5 اگست کے یکطرفہ اقدامات کشمیری عوام پر ظلم وستم اور اس سے علاقے کی سکیورٹی کو لاحق خطرات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے خطے میں سکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی کوششوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتوں میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی، ذوالفقار بخاری، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیرراجہ علی اعجاز بھی ملاقات میں موجود تھے۔