وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ


وزیراعظم ، سانحہ ساہیوال ، خصوصی عدالت ، فیصلے ، پنجاب حکومت ، اپیل ، ہدایت
۰۲ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۴:۰۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔ سی پی منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا ان کا آئندہ چند روز میں چین کا دورہ اور چینی قیادت سے ملاقاتیں پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے اور دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گی۔

اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب خان، وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد، وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد، شریک ہوئے۔ وزیر بحری امور علی زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی ودیگر سینئر افسران بھی اجلاس میں  شریک ہوئے۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ معیشت کے دیگر اہم شعبہ جات میں دوست ملک چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیرِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ڈیجیٹل پے منٹ، بیٹری سٹوریج ریسرچ، زرعی آلات کی مینوفیکچرنگ، ڈرون ٹیکنالوجی، سولر سیل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

نباتات و حیوانات سے متعلق ریسرچ جیسے اہم شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور معیشت کے اہم شعبوں کی ترقی کے لئے پاک چین تعاون کو وسعت دینے کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے۔

وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے اجلاس کو سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر پیش رفت اور مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو تیز کرنے کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے سی پیک کے اہم منصوبے مین لائن -ون(ML-1) پر اب تک کی پیش رفت اور منصوبے کے ممکنہ ثمرات سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز