Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ملکی معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، ملکی معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ
September 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم نے ‏آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے رویے پر‏ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن ‏پلان پر اعتماد میں لیا۔ وزارت خزانہ حکام نے معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ ‏‏2018 اور 2019 بھی پیش کی گئی۔ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں ‏کی بھی ‏توثیق کی گئی۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا ۔ شبلی فراز نے بتایا کہ ایس ای سی پی افسر ساجد گوندل کی بازیابی  سے متعلق سیکریٹری داخلہ اورآئی جی کو بھی اجلاس میں بلایا گیا تھا۔ ان کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ ‏ کابینہ نے قانون سازی کمیٹی ‏کے دائرہ اختیار میں اضافے، قیصر عالم کی بطور فیڈرل انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ‏چیئرمین کی تقرری، پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری ‏دے دی۔ ‏ایکس کیڈر پوسٹوں کے بدلے میں جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے، پاکستان میں فیری ‏سروس شروع کرنے کی منظوری بھی دی ‏گئی۔ اجلاس میں نیپرا کی سالانہ رپورٹ ‏‏2018 اور 2019 بھی پیش کی گئی۔ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں ‏کی بھی ‏توثیق کی گئی ۔