Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، رہبر کمیٹی کے ساتھ ہونے والی پیشرفت پر گفتگو

وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس، رہبر کمیٹی کے ساتھ ہونے والی پیشرفت پر گفتگو
November 5, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رہبر کمیٹی کے ساتھ ہونے والی پیشرفت پر گفتگو کی گئی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم اور رہبر کمیٹی سے ملاقات ہوئی، اچھی پیش رفت کے امکانات ہیں۔ اچھی پیش رفت اور مزید مشاورت کیلئے کچھ وقت درکار ہے، استعفیٰ میں لچک کا معاملہ بعد میں زیر بحث آئے گا۔ پرویز الہی کا کہنا تھا اسلامی دفعات پر مکمل اتفاق ہے ، اس پر کوئی دورائے نہیں۔ الیکشن اصلاحات کے حوالے سے ابھی چیزیں طے ہوں گی تو ایک ایک چیز بتا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا مذاکرات میں کامیابی کیلئے پر امید ہیں دعا کریں۔