وزیراعظم کی اسمارٹ لاک ڈاؤن حکمت عملی آج پوری دنیا اپنا رہی ہے، شبلی فراز


وزیراعظم ، اسمارٹ لاک ڈاؤن ، حکمت عملی ، پوری دنیا ، اپنا رہی ہے ، شبلی فراز ، میڈیا سے گفتگو ، اسلام آباد ، 92 نیوز
04 جولائی, 2020 1:44 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی آج پوری دنیا اختیار کررہی ہے، حالات قابو میں ہیں لیکن ابھی خطرہ ٹلا نہیں۔

وزیراطلاعات شبلی فراز میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں بحثیت قوم آگے بھی احتیاط سے کام کرنا ہے، گزشتہ حکومتوں نے ہیلتھ سیکٹر کی طرف توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے کامیابی اور محنت کے ساتھ وباء کا تدارک کیا۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ بحیثیت قوم اکٹھے ہو کر ہم نے وبا کا مقابلہ کرنا ہے۔ وزیراعظم کی حکمت عملی سے وباء کے پھیلنے میں کمی آئی۔

شبلی فرازکا کہنا تھا ایس او پیز پر اس طرح عملدرآمد نہیں ہوا جس طرح ہونا چاہیے تھا۔ کورونا آیا تو ملک میں 2 لیبارٹریز تھیں آج 29 ہیں۔ ہمیں لاپرواہی نہیں احتیاط سے کام کرنا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز