Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے ، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے ، مریم اورنگزیب
December 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا حکومت کی پریشانی 22 کروڑ عوام نہیں۔ وزیراعظم کو دن رات صرف شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کا خیال ستاتا رہتا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان اور ترجمانوں کا مسئلہ مہنگائی، معیشت، کاروبار اور روزگار نہیں۔ نواز شریف پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا۔ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو صرف نواز شریف ، شہباز شریف ، مریم نواز ، شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہئے۔ پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا مریم نواز پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔ مریم نواز نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا ۔ گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا۔ انہوں نے کہا مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پہ ضمانت دی اور مریم نواز تین مہینے نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا۔ مریم نواز نیب عدالت میں اپنے والد کے ساتھ 130 سے زیادہ پیشیاں پر روزانہ کے بنیاد پر حاضر ہوئیں۔ مریم اورنگزیب بولیں مریم نواز پرآج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ ‎مریم نواز عدالتی فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِ مرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں۔ حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔