Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل، پی ڈی ایم کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوںگے، شاہ محمود

وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل، پی ڈی ایم کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوںگے، شاہ محمود
January 2, 2021

ملتان (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پی ڈی ایم 31 جنوری کا انتظار کیوں کر رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کو ایوان کا اعتماد حاصل ہے، اِن کے کہنے پر مستعفی کیوں ہوں گے؟، پی ڈی ایم کا بیانیہ عوام کی دلچسپی کھو چکا ہے۔

وزیر خارجہ نے پی ڈی ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا، کل پی ڈی ایم رہنماؤں کی ساڑھے 5 گھنٹے طویل نشست بے نتیجہ رہی، پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی، پی ڈی ایم کے احتجاج سے کوئی پریشانی نہیں، جو خود محتاج ہو وہ احتجاج کیا کریگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ سینٹ کے انتخابات میں شمولیت کا فیصلہ وقت آنے پر کریں گے، میں آج کہہ رہا ہوں کہ یہ سینٹ کے انتخابات میں بھی حصہ لیں گے۔ اداروں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داری نبھائی ہے اداروں پر دباؤ ڈالنے سے کچھ نہیں ہو گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم پی ڈی ایم کی حقیقت جان چکی ہے، الحمدللہ پی ڈی ایم کے احتجاج سے ہمیں کوئی ٹینشن نہیں ہے۔