وزیراعظم کشمیر یوں سمیت دنیا بھر میں پسے مسلمانوں کی آواز بنے، فردوس عاشق

وزیراعظم، کشمیریوں، دنیا بھر، پسے مسلمانوں، آواز بنے، فردوس عاشق، اسلام آباد، 92 نیوز
۲۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۵:۴۳ شام

اسلا م آباد (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیرو کا جس طرح استقبال کرتی ہیں ویسا ہی آج اپنے وزیراعظم کا استقبال کیا ہے، وزیراعظم نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری دنیا کے پسے ہوئے مسلمانوں کی آواز بنے۔

فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ پر عوام کا جم غفیر اس بات کی نشاندہی ہے کہ جو دلوں میں بستے ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے ہیں۔ مختصر کال پر ایئرپورٹ پر تل دھرنے کی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام نہاد ٹھیکیداروں کی ہنڈیا بیچ چوراہے میں پھوٹ گئی، جو لوگ آزادی مارچ کے نام پر سیاسی تھیٹر سجا رہے تھے، وزیراعظم نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کی تقریر میں ان کا سارا پروگرام ملیامیٹ کر دیا ہے۔

مزید کہا کہ اسلام کے نام پر چندہ مہم پر نکلنے والے ٹھیکیدار ہوش کے ناخن لیں، اب ان کا چورن کوئی بھی خریدنے کیلئے تیار نہیں ہوگا، وہ اب آئیں اور وزیراعظم کے ہاتھ اور ماتھا چومیں، کل وزیراعظم زلزلہ متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے آزاد کشمیر پہنچیں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز