وزیراعظم کشمیریوں کے وکیل بن کر دنیا کا ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان


وزیراعظم ، کشمیریوں ، وکیل ، دنیا ، دروازہ ، کھٹکھٹا ، فردوس عاشق اعوان
۲۰ ستمبر, ۲۰۱۹ ۲:۴۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل بن کر دنیا کا ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے عوام بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری بچوں کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں۔ کشمیری بچہ آج حق خود ارادیت سے محروم ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مسئلہ کشمیر پر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنا بہت ضروری ہے۔ کشمیری بچوں سے بنیادی انسانی حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز