Thursday, January 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ ، کورونا کے مشتبہ مریضوں کے قرنطینہ مرکز کا معائنہ

وزیراعظم کا ڈیرہ غازی خان کا دورہ ، کورونا کے مشتبہ مریضوں کے قرنطینہ مرکز کا معائنہ
March 18, 2020
 ڈیرہ غازی خان (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کورونا کے مشتبہ مریضوں کے قرنطینہ مرکز کا معائنہ کیا۔ کرونا وائرس کے وباء سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب متحرک ہو گئے۔ کرونا وائرس کو شکست دینے کے لیے  وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کا ہنگامی دورہ کیا جہاں دونوں بڑوں نے اپنی اپنی ٹیم کے ساتھ ڈی جی خان میں ایران سے آئے ہوئے زائرین کے لیے بنائے گئے قرنطینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر ڈی جی خان نسیم صادق نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو ڈی جی خان میں لائے گئے زائرین اور انکی دی جانی والی سہولیات کے حوالے آگاہ کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور مشتبہ مریضوں کو الگ الگ رکھنے کی ہدایات جاری کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے قرینطینہ میں موجود سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار بھی کیا اور زائرین کی سکرینگ کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ متاثرہ افراد کو فی الفور بہتر علاج معالجہ کے لیے بڑے ہسپتالوں میں بنائے گئے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا جائے جبکہ مشیر صحت پنجاب حنیف پتافی نے وزیر اعظم اور وزیر آعلی کو پنجاب بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد اور علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ائیر پورٹ پر منعقد ایک مختصر میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے سہولیات کو مزید بہتر اور بڑھانے پر زور دیا ۔ وزیر اعلی پنجاب ڈی جی خان کے بعد ملتان پہنچ گئے جبکہ وزیر اعظم خصوصی طیارے سے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے ۔