وزیراعظم کا پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس


وزیراعظم، مودی، خطرناک عزائم، دنیا، بے نقاب، اسلام آباد، 92 نیوز
06 جولائی, 2020 5:14 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو قیمتوں میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کردی۔

پنجاب میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر وزیراعظم کا نوٹس، پنجاب حکومت ہدایت کی ذخیرہ اندوزی پکڑیں یا سبسڈی دیں،غریب کو آٹا سستا فراہم کریں،ہر حال میں آٹے کی قیمت پرانی سطح پربحال کی جائے،سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں فخر امام، مشیر خزانہ،مشیر تجارت، شہباز گل اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹریز نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کی رپورت پیش کی، اجلاس کو بتایا گیا پنجاب میں چینی کی قیمت سب سے کم ہے، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی ملاوٹ کیخلاف سخت پالیسی اختیار کی جائے۔

تازہ ترین ویڈیوز