Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے عزم کا اظہار

وزیراعظم کا لوٹی ہوئی رقم واپس لانے کے عزم کا اظہار
November 30, 2020

عمران خان سے ڈاکٹر شاہد کاردار نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر محمد حماد اظہر، مشیرِخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ اور معاونِ خصوصی وقارمسعود بھی موجود تھےِ۔ ملاقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ، لوٹی ہوئی رقم کے واپسی کیلئے اقدامات اورمجموعی معاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ غریب ممالک سے پیسوں کی غیرقانونی منتقلی ان ملکوں میں پسماندگی اورغربت کی بنیادی وجہ ہے ۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر برائے بحری امورسید علی زیدی نے بھی ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے ماہی گیروں کومالی معاونت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی خوشحالی کیلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔