وزیراعظم کا ساتھ دیجیے ، کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین کی امداد کیجیے


کورونا لاک ڈاؤن ، متاثرین ، امداد ، منتظر ، وزیراعظم ، ساتھ ، کارخیر ، بڑھ چڑھ ، حصہ
۰۹ اپریل, ۲۰۲۰ ۹:۴۹ دن

 لاہور (92 نیوز) آئیے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دیجیے۔ کورونا لاک ڈاؤن کے متاثرین کی امداد کیجیے۔

مشکل گھڑی میں اپنے عوام کی امداد کیلئے عمران خان خود میدان میں آگئے۔ جمعتہ المبارک کو وزیراعظم 92 نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن کا حصہ ہونگے۔

ملکی تاریخ کی سب سے بڑی لائیو ٹیلی تھون میں ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور 00924235459837-8 پر شامل ہو۔ 92 نیوز کی ٹرانسمیشن میں ملک کے نامور تجزیہ کار موجود ہوں گے۔

وزیراعظم ، ساتھ ، کورونا ، لاک ڈاؤن ، متاثرین ، امداد

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو،92 نیوز اور اس ملک کے ہرغریب کا رشتہ ۔ اسی درد کا رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ گہرا اور مضبوط ہوتا جا رہا ہے۔ 92 نیوز اسی عزم پر کاربند رہتے ہوئے جمعتہ المبارک کو وزیراعظم ریلیف فنڈ میں امداد اکٹھی کرنے کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی لائیو ٹیلی تھون کرنے جا رہا ہے۔

کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر مزدوروں، دیہاڑی داروں اور ڈیلی ویجز پر کام کرنے والوں کا دکھ وزیراعظم عمران خان سے زیادہ کوئی نہیں محسوس کرتا۔ اس مشکل گھڑی میں خود وزیراعظم عمران خان میدان میں آرہے ہیں اور نائنٹی ٹو نیوز کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے پاکستانیوں سے غریب عوام کی مدد کی اپیل کریں گے۔ 92 نیوز کی یہ خصوصی نشریات پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ ،کینیڈا ، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں دیکھی جائیں گی۔

ٹرانسمیشن میں 92 نیوز کے معرف اینکر اور تجزیہ کار عارف نظامی ، ہارون الرشید ، معید پیرزادہ ، ارشاد عارف، سعدیہ افضال اور شازیہ ذیشان بھی شامل ہوں گے۔

92نیوز کی اپیل ہے کہ اس لائیو ٹرانسمیشن میں ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی  بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ ہر ایک کا علاج ممکن ہو سکے اور پاکستان کے کسی بھی کونے میں کوئی بھی ہم وطن  بھوکا نہ سو سکے ۔ کسی کا بچہ بلکے نا ۔ کسی کی بوڑھی ماں کے آنکھوں میں آنسو نہ آئے۔ باپ اپنے بچوں کو دیکھ کر نہ تڑپے۔

پاکستان کی سب سے بڑی لائیو ٹرانسمیشن کا حصہ بننے کے لئے آپ 0092 42 35459837 اور-38 پر براہ راست کال کرسکتے ہیں۔

آپ اپنا پیغام وٹس اپ پر 0092 3331920279 اور0092 3331920191 پر بھیجیں اور واٹس ایپ کال کے لئے 0092 3331920038 اور 0092 3331920048 ڈائل کریں۔

تازہ ترین ویڈیوز