وزیراعظم کا دورہ کراچی ملتوی، گورنرسندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا


pm-imran-khan-1 پاکستان ‏ امریکا افغان طالبان ‏ وزیر اعظم ‏ اسلام آباد ‏92 نیوز عمران خان ‏
11 اگست, 2020 7:29 شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی ملتوی کردیا گیا۔ وزیراعظم نے گورنرسندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کل ہونے والا دورہ کراچی منسوخ ہوا۔ عمران خان نے 12 اگست کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کرنا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد بلالیا، گورنر سندھ کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کے نقصان، ریلیف سرگرمیوں اورترقیاتی منصوبوں بارے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز