Thursday, December 3, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کا اجرا

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کا اجرا
August 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے تمام خاندانوں کیلئے صحت کارڈ کا اجرا کر دیا ۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں کہا ہر خاندان کو ہیلتھ انشورنس سے 10 لاکھ روپے ملیں گے ۔ ان کی حکومت فلاحی ریاست  کی منزل کی طرف  گامزن  ہے۔ کمزور طبقے کو  اوپر اٹھانے والے ممالک ہی ترقی کر سکتے ہیں۔ جب غریبوں کیلئے کام کیا جاتا ہے تو اللہ اس میں برکت ڈالتا ہے ۔ وزیر اعظم نے اوقاف کی خالی زمینوں پر اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔ https://twitter.com/Asad_Umar/status/1296413950188441600?s=20 ادھر وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹ میں کہنا تھا ‏خیبر پختون خواہ پہلا صوبہ بن گیا جس کے ہر شہری کو انصاف صحت کارڈ سے علاج کے لئے انشورنس مہیا کی جا رہی ہے۔ ہر خاندان کو 10 لاکھ تک کا علاج کرانے کی سالانہ سہولت ہو گی۔ آج تک بھی امریکہ میں تمام شہریوں کو یہ سہولت میسر نہیں۔

رابطہ کیجیے