وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون، شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم ، عمران خان ، ترک ، صدر ، طیب اردوان ، ٹیلی فون، شام ، صورتحال ، تبادلہ خیال
۱۱ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۷:۵۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشتگردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت رواں ماہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری اور تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ طیب اردوان نے دورے کی تصدیق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی۔

تازہ ترین ویڈیوز