Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون، شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون، شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
October 11, 2019 07:58 pm

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور شام کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا پاکستان ہمیشہ کی طرح ترکی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشتگردی سے متعلق ترکی کے خدشات کو سمجھتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ شام اور خطے میں استحکام کے لیے ترکی کی کوششیں کامیاب ہوں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستانی عوام اور حکومت رواں ماہ ترک صدر کے دورہ پاکستان پر ان کے پرتپاک استقبال کے منتظر ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردوان 24 اکتوبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا کاروباری اور تجارتی وفد بھی پاکستان آئے گا۔ طیب اردوان نے دورے کی تصدیق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران کی۔

رابطہ کیجیے