Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط، نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی

وزیراعظم کا بھارتی ہم منصب کو خط، نریندر مودی کو دوبارہ وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی
June 7, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا اور مذاکرات کی دعوت بھی دے ڈالی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے خط میں انہیں دوبارہ وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔ مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگے بڑھنے اور ترقی کے لئے مشترکہ طور پر امن و استحکام کے لیے کام کر نا ضروری ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے، مذاکرات کے ذریعے ہی دونوں ممالک کے عوام کو غربت، افلاس اور دیگر مسائل سے نکالا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو خط لکھ انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ذرائع کے مطابق  خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چاہتاہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو۔