وزیراعظم کا آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ

قوم ‏ قوم کی حفاظت ‏ جانوں کا نذرانہ ‏ وزیراعظم ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز وزیرستان ‏ بلوچستان ‏ مادر وطن ‏ جان نچھاور ‏ خراج عقیدت ‏ پاک فوج ‏ سلام ‏ ٹویٹ پیغام ‏ شہید ‏ لواحقین ‏
۰۵ ستمبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آج یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم آج مظفرآباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مظفر آباد جانے کا شیڈول طے کیا گیا ۔ وزیراعظم عمران خان کشمیری شہدا کے لواحقین سے ملاقات اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔ وزیراعظم ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ جمعہ کے روز ملک بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے ۔ رہنما شہداء کے خاندانوں کے پاس جائیں ۔ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز