Monday, April 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات پر آئینی ماہرین سے مشاورت شروع کردی۔ انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم سے نامور قانون دان بیرسٹر علی ظفر نے ملاقات کی، وزیراعظم کا انتخابی اصلاحات پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر جنگی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔ انتخابات میں بد عنوانی اور پیسہ کے استعمال کو روکیں گے۔ سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ سینیٹ میں زیر التوا قانون سازی جلد از جلد مکمل کی جائے۔

دوسری جانب انتخابی اصلاحات پر قانون سازی کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت پر بات چیت کی گئی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگاعوام کی نظریں پارلیمنٹ پر مرکوز ہیں انتخابی عمل کی شفافیت سے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔