Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ڈی ایم کا کل اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ڈی ایم کا کل اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ
March 5, 2021

سکھر (92 نیوز) وزیراعظم کا اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کل اسمبلی میں اپوزیشن کا کوئی رکن نہیں جائے گا۔

جمعہ کے روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ، وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان جس لہجے میں کیا اس سے ان کی شکست خوردگی واضح نظر آرہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ارکان اسمبلی کو خود بکاؤ مال کہا، وہ اعتماد کا ووٹ لیں گے تو ان ارکان کا بھی ووٹ شامل ہوگا۔ صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ نہ دینے پر کہا تھا کہ ان کے ضمیر کی آواز تھی۔