Friday, January 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 10 نکاتی ایمرجنسی پلان دے دیا

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 10 نکاتی ایمرجنسی پلان دے دیا
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 10 نکاتی ایمرجنسی پلان دے دیا۔

عمران خان نے جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پسماندہ ملکوں کے قرضے معاف کیے جائیں۔ کم ترقی یافتہ ملکوں کیلئے رعایتی قرضے کی سہولت دی جائے۔ بد عنوان سیاست دان اور جرائم پیشہ افراد کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے۔ انفرا اسٹرکچر کے شعبے میں سالانہ 15 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے۔ معاشی سکیورٹی ، تنازعات کے خاتمے کیلئے یو این کے چارٹر پرعمل یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کورونا کی پہلی لہر میں ہماری حکمت عملی کامیاب رہی۔ پاکستان میں کورونا کو قابو کرنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن متعارف کرایا گیا۔ کورونا وائرس کی ویکسین ہر کسی کیلئے میسر ہونی چاہیے۔ آئی ایم ایف نے شرح نمو میں اضافے کیلئے زور دیا ہے۔ دیگر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان بھی بجٹ خسارے میں کمی لا رہا ہے۔