Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے غیرملکی فنڈز اور خرچ کی تفصیلات طلب کرلیں

وزیراعظم نے غیرملکی فنڈز اور خرچ کی تفصیلات طلب کرلیں
January 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) کس ملک نے کتنے فنڈز دئیے، وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی فنڈز اور خرچ کرنے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 جنوری کو طلب کرلیا۔ وزارت اقتصادی اُمور وزیراعظم کو غیرملکی فنڈز بارے بریفنگ کابینہ اجلاس میں دے گی۔

کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈی جی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔ نوشہرہ میں ریلوے اراضی پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی متوقع ہے۔

پاکستان کونسل آف سائنس کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں اور ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔