وزیراعظم نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے، فردوس عاشق

مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان ‏ اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اپنے ‏مفرور اشتہاری بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں، ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالت ‏میں پیش کریں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم عدلیہ کی تعظیم قانون و آئین مکی بالادستی پریقین ‏رکھنے کا ثبوت دیں، جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی ‏اکھاڑے میں نہ لائیں۔
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۴:۳۵ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا وزیراعظم عمران خان نے سیاسی نہیں قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کیے۔

فردوس عاشق اعوان بولیں تاریخ میں پہلی بار ٹیکس وصولی قومی تحریک بن چکی ہے۔ ٹیکس وصولی کو تحریک کی شکل دینے کا کریڈٹ وزیراعظم کو جاتا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ خود انحصاری کی منزل سے ہم کنار کرنے کیلئے عملی قدم کپتان نے اٹھایا۔ عمران خان کے اقدامات کو حب الوطنی کہتے ہیں۔ ثابت کیا ہم قوم بن کر محتاجی کی دلدل سے نکلنے کی جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا کڑی دھوپ سے ہمت، حوصلے اور استقامت سے گزر گئے تو روشن مستقبل ہماری منزل ہو گا۔

تازہ ترین ویڈیوز