Tuesday, January 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے زیادتی کے مجرموں کیلئے کیسٹریشن کا قانون لانے کی منظوری دیدی
November 24, 2020

 اجلاس کے دوران فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری سمیت بعض وزرا نے مجرمان کو پھانسی کی سزا قانون کا حصہ بنانے کا مطالبہ کیا، وزرا نے رائے دی کہ زیادتی کے مجرمان کو سر عام پھانسی کے تختے پر لٹکایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر کیسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا، سنگین نوعیت کا معاملہ ہے قانون سازی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کریں گے، عوام کے تحفظ کیلئے واضح اور شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی،  یقینی بنایا جائیگا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

وزیراعظم عمران خان نے 14 ستمبر 2020 کو نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہارڈ ٹاک پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

حکومت کی قانونی ٹیم کی جانب سے ریپ قانون آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات، اور گواہوں کا تحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔ متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں۔ متاثرین کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائیگا۔