Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم نے اسلام آباد واقعہ کا نوٹس لیا، شبلی فراز

وزیراعظم نے اسلام آباد واقعہ کا نوٹس لیا، شبلی فراز
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد حادثے کا نوٹس اور سکیورٹی اسکواڈ رکھنے کی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی ہے۔

منگل کے روز شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم خدمت کے لیے آئے ہیں، عیاشی کے لیے نہیں۔ اگر کسی کو سکیورٹی خدشات ہوتے ہیں تو اس کو سکیورٹی دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا وزیراعظم پروٹوکول اور نمائشی کلچر کے سخت مخالف ہیں۔ حکومتی، سرکاری یا پرائیویٹ پروٹوکول لینے والوں کی حوصلہ شکنی کی جائیگی۔