Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، کل کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے

وزیراعظم لاہور پہنچ گئے، کل کابینہ اجلاس کی صدارت کرینگے
June 13, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے۔ وزیر اعظم ائیرپورٹ سے سے اپنی رہاہش گاہ زمان پارک پہنچے۔ کل لاہور میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کل کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کے بجٹ اور کورونا کے انسداد کے لئے کیے جانے والے اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں اسپتالوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات اور انسداد کورونا کے لئے ایس او پیز پر کتنا عملدرآمد بارے وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا- اجلاس میں وزراء کی کارکردگی بھی موضوع بحث ہوگی- گورنر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ملاقاتیں ہوں گی۔ وزیراعظم کو بجٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔