وزیراعظم قوم کو تقسیم نہ کریں ، کل کی تقریر سے اتحاد کا پیغام نہیں دیا، چودھری نثار

چوہدری نثار سابق وزیر داخلہ عوامی اجتماع ‏ قوم ‏ مودی وزیراعظم
۰۹ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۴۷ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا وزیراعظم قوم کو تقسیم نہ کریں ، کل کی تقریر سے اتحاد کا پیغام نہیں دیا۔

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے میڈیا پر آتے ہی توپوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ دیا۔ راولپنڈی کے علاقہ ہرکہ روات میں عوامی اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان دائیں بائیں والوں کی نہ سنیں۔ قوم کو تقسیم ہونے کے بجائے یکجا کریں۔ انہوں نے کہا آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو مودی پر نکال لیں۔

چوہدری نثار علی خان نے بھارتی وزیراعظم پر بھی تنقید کی۔ بولے مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا اس وقت ملک کو اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا پاکستان کو بھارت سے خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیئے۔ ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز