وزیراعظم عمران خان کے 15 دسمبر سے سہ ملکی دورے کا امکان

وزیر اعظم ‏ آزادی مارچ حالت زار اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے 15 دسمبر سے بحرین، ملائیشیا اورسوئٹزرلینڈ کے سہ ملکی دورے کا امکان ہے، ایک ہفتے پر محیط دورے کا ابتدائی شیڈول نائنٹی ٹو نیوز نے حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو بحرین پہنچیں گے، 16 دسمبر کو بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان 17 دسمبر سے جنیوا، سوئٹزرلینڈ کے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گے، جنیوا میں وزیراعظم سوئس قیادت سے ملاقاتیں اور بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم 19دسمبر کو ملائیشیا کا دو روزہ دورہ کریں گے، اس دورے میں وزیراعظم ہم منصب ڈاکٹر مہاتر محمد اور اہم رہنماو ¿ں سے ملیں گے، وزیر اعظم سہ ملکی دورے میں پاکستانی کمیونٹی، کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز