Saturday, May 15, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم بلندیوں کو چھوئے گی، شبلی فراز

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم بلندیوں کو چھوئے گی، شبلی فراز
March 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں قوم بلندیوں کو چھوئے گی۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، طاقتوروں اور اشرافیہ کو قانون کے تابع لائیں گے، ماضی کی حکومتوں نے بگاڑ پیدا کیا، اس کو ٹھیک کرنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے بلاول نے جس خاندان کی بات کی وہ شریف خاندان ہے، کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن رینٹ اے کراؤڈ کے کاروبار میں ہیں، نوازشریف قانون سے فرار ہوئے، ہمیشہ سخت وقت میں ملک سے بھاگے، قانون ان سے جواب مانگ رہا ہے لیکن یہ لشکر کشی کر رہے ہیں۔

شبلی فراز بولے کہ براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور پھر اس کی تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کریں گے۔ براڈ شیٹ انکوائری رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے۔