Friday, June 18, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل

وزیراعظم عمران خان کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد، کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی اپیل
May 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے رمضان کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ احساس اور دوسروں کا درد ہی انسانی معاشرے کی اصل طاقت اور پہچان ہوتے ہیں، ہم اس وقت کورونا وباء کی تیسری لہر سے نبردآزما ہیں، قوم سے درخواست ہے احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اُنہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، ہر ممکن احتیاط برتیں، احتیاط ہمارے دین کا حکم بھی ہے اور سنت رسول ﷺبھی۔ مزید کہا کہ اپنے ارد گرد بے کس و بے سہارا افراد کا خیال رکھیں، اللہ قوم کو عید کی خوشیاں اور ہمارے ملک کو آفات سے محفوظ رکھے، آمین !