وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، کورونا کی صورتحال پر بریفنگ


وزیراعظم ، عمران خان ، زیر صدارت ، قومی رابطہ کمیٹی ، اجلاس، کورونا ، صورتحال ، بریفنگ
۱۶ مارچ, ۲۰۲۰ ۵:۳۶ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ نے وزیر اعظم کو اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ملک بھر میں عوامی اجتماعات پر پابندی کے حوالے سے اقدامات، سینما گھروں، شادی ہالز پر پابندی، اسپتالوں میں انتظامات سے متعلق بتایا گیا۔ بارڈر کی بندش سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق بھی تجاویز پیش کی گئیں۔ ملک بھر کے ائیرپورٹس اور بندرگاہوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری، وزیر داخلہ اعجاز شاہ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، ذوالفقار عباس بخاری، ڈاکٹر معید یوسف اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ چاروں وزراء اعلیٰ بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.