Sunday, June 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کی دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی

وزیراعظم عمران خان کی دورہ سعودی عرب کے بعد وطن واپسی
May 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوارن سعودی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیراعظم عمران خان اور ان کے ہمراہ جانے والے افراد نے عمرے اور روزہ رسول پر حاضری کی سعادت بھی حاصل کی۔

وزیراعظم عمران خان نے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس، مسلم ورلڈ لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرلز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ جس میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات سے متعلق گفتگو کی گئی ۔ اُنہوں نے جدہ میں پاکستانی برادری سے خطاب بھی کیا۔ وہ سعودی قیادت کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں وزیراعظم کے وطن واپس پہنچنے کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔