Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کو ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت

وزیراعظم عمران خان کو ولادی میرپیوٹن کی دورہ روس کی دعوت
July 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو روسی صدر ولادیمر پیوٹن کی دورہ روس کی دعوت مل گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے روسی صدر کی دعوت قبول کر لی ۔ وزیراعظم عمران خان روسی شہر ولادی وستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق روسی صدر نے بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس کے موقع پر دعوت دی تھی ۔ روسی صدر نے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران کہا خوشی ہو گی اگر آپ روس میں کثیر ملکی کانفرنس میں شرکت کریں گے جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا میں ضرور آؤنگا ۔ وزیراعظم عمران خان ستمبر میں روس جائیں گے جہاں روسی شہر ولادی وستوک میں ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے ۔ ایسٹرن اکنامک فورم 4 تا 6 ستمبر کو منعقد ہو گا ۔ وزیراعظم عمران خان بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ کانفرنس میں ایک بار پھر پاک، بھارت وزرائے اعظم ایک چھت کے نیچے ہوں گے۔