وزیراعظم عمران خان کو ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں شکایات موصول

ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری ، صدر مملکت نےدستخط کر دیے ‏
۲۸ جون, ۲۰۱۹ ۷:۰۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کو ایمنسٹی اسکیم سے متعلق شکایات موصول ہو گئیں۔ کمپنیوں اور چیمبرز کے عہدیداروں نے تکینکی تجاویز پیش کر دیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق کمپنیوں اور چیمبرز کے عہدیداروں نے کہا ہے  ایمنسٹی کے بارے میں نیب کے قانون میں ترامیم لائی جائیں۔ فی الحال نیب کے قانون میں ایمنسٹی ڈیکلئیریشن کو چھوٹ حاصل نہیں۔ نیب کسی بھی وقت ان ڈیکلئریشنز کو انکوائری کی بنیاد بنا سکتا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب اور اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے جے آئی ٹی بھی بہت بڑا مسئلہ ہے۔ ایمنسٹی کی ڈیکلئریشن کو جے آئی ٹی سے بھی چھوٹ حاصل نہیں۔ اس قسم کی موجودگی میں کمپنیاں اور سرمایہ کار اور تاجر شک اور خوف میں مبتلا ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی آخری تاریخ میں توسیع مسئلے کا واحد حل نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز