وزیراعظم عمران خان کا بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان بابر اعوان کابینہ شامل فیصلہ
29 جون, 2019 9:40 شام

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بابر اعوان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابر اعوان کو مشیر پارلیمانی امور بنایا جائے گا، جبکہ وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی کا قلمدان تبدیل کر دیا جائے گا۔

آئین کے تحت کابینہ میں پانچ مشیروں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور اس وقت حفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین ، ملک امین اسلم، عبدالرزاق داود اور ارباب شہزاد مشیر کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔ بابراعوان کو مشیر کا عہدہ دینے کے لیے ایک مشیر کو مستعفی ہونا پڑے گا۔

بابر اعوان اس سے پہلے بھی مشیر برائے پارلیمانی امور کے عہدے پر فائز تھے تاہم وہ نندی پور کرپشن کیس میں نیب ریفرنس میں نام آنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز