Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی متوقع

وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی متوقع
August 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ہفتے دورہ کراچی کا امکان ہے۔ وزیراعظم عمران خان دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں پر جائزہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔ سندھ حکومت کیساتھ ترقیاتی منصوبوں اور دیگر حل طلب معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔ سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان تعلقات میں بہتری آنے لگی، وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت کو مثبت پیغام دیا، مرادعلی شاہ نے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کردیا۔