وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا آغاز کردیا


وزیراعظم عمران خان ، ٹیلی اسکول چینل ، آغاز ، تقریب سے خطاب ، اسلام آباد ، 92 نیوز
13 اپریل, 2020 7:18 شام

اسلام آباد (92 نیوز) کورونا کے باعث گھر میں بیٹھے طلباء کو کلاسز کی سہولت دینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی اسکول چینل کا آغاز کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کورونا کی وجہ سے ملک میں ایسے حالات ہیں، کورونا وباء کی وجہ سے بچے گھروں تک محدود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم صحت اور تعلیم میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ٹیلی اسکول چینل پر کل سے صبح 8 تا شام 6 بجے تک پہلی سے 12 ویں جماعت تک تعلیم دی جائے گی۔

تازہ ترین ویڈیوز