Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ریڈیو اسکول اور ای تعلیم پورٹل کا افتتاح کر دیا، کہتے ہیں کورونا نے تعلیمی عمل بھی متاثر کیا، اب ای تعلیم پورٹل سے تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جا سکے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال خوش آئند ہے، یکساں نصاب تعلیم کسی انقلاب سے کم نہیں، جس سے کم مراعات یافتہ نچلے طبقے کے بچوں کو تعلیم اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں گے’

وزیراعظم عمران خان نے نوجوانوں پر روزگار کیلئے فنی تعلیم کے حصول پر بھی زور دیا۔