Sunday, June 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جلد ہو گی ، جہانگیر ترین

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جلد ہو گی ، جہانگیر ترین
April 22, 2021

لاہور (92 نیوز) جہانگیر ترین کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جلد ہو گی۔ اسلام آباد سے کچھ دوستوں نے یقین دہائی کرائی ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے لیے جہانگیر ترین دو کوسٹرز میں تیس ارکان اسمبلی کے ساتھ سیشن عدالت پہنچے۔ کارکنوں نے پھولوں سے استقبال کیا اور نعرے لگائے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو انکوئری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں 3 مئی تک توسیع کر دی۔

میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ ان کے ساتھ چالیس ارکان اسمبلی ہیں۔ جب کسی کو بلایا جاتا ہے وہ ان سے پوچھ کر ملاقات کے لیے جاتا ہے۔

صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں معاملہ جلد حل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جہانگر ترین کے ساتھ آنے والوں میں اجمل چیمہ ، معاون خصوصی عبدالحی دستی ، امیر محمد خان ، رفاقت گیلانی ، فیصل جبوانا ، ایم پی اے خرم لغاری ، نذیر چوہان ، بلال وڑائچ ، طاہر رندوا ، فیض الحسن شاہ ، راجہ ریاض سمیت دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے۔