Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر کی ملاقات ، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر کی ملاقات ، بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال
April 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے تیونس کے سفیر برہان الکامل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تیونس کے ساتھ تعلقات کی بہت قدرکرتا ہے۔ پاکستان اور تیونس کے تعلقات مشترکہ عقائد، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق  عمران خان  نے اسلاموفوبیا کےخلاف اقدامات کے لیے  مسلم ممالک کے حکمرانوں کو خطوط لکھے تھے۔

وزیراعظم نے خطوط میں اسلامو فوبیا کے مضمرات کو اجاگر کیا تھا۔ وزیراعظم نے خط میں زور دیا کہ مسلم دنیا متحد ہو کر پوری دنیا کے ساتھ اس معاملے ‏کو اٹھائے۔ مسلم رہنماوں کو مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی تمام سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ‏فوری کوششوں کی ضرورت ہے۔ امت مسلمہ کو مختلف مذاہب کے ساتھ مکالمہ اور بقائے باہمی کو مزید مستحکم کرنے کے ‏لئے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

تیونس کے سفیر نے صدر قیس سعید کا  جوابی خط بھی وزیراعظم کو دیا۔