وزیراعظم عمران خان ریاض سے مدینہ منورہ پہنچ گئے


وزیراعظم عمران خان، ریاض سے، مدینہ منورہ پہنچ گئے، 92 نیوز
۱۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۴۹ دن

مدینہ منورہ (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ریاض سے مدینہ منورہ پہنچ گئے، گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔وزیراعظم عمران خان روضہ رسول پر حاضری دیں گے اور نوافل ادا کریں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم نے ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں جن میں ایران سعودی عرب کشیدگی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب میں خطے میں تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زوردیا، سعودی حکام کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں شاہ محمود، ڈی جی آئی ایس آئی اور ذوالفقار بخاری بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین ویڈیوز