وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر روانہ ہوگئے

وزیراعظم عمران خان، دورہ چین، روانہ ، آرمی چیف ،اسلام آباد،92نیوز
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱:۰۷ دن

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان چین کے دورے پر روانہ ہوگئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پہلے ہی چین پہنچ چکے ہیں، وزیراعظم چینی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں سمیت کئی معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوں گے۔

ادھر حکومت نے سی پیک اتھارٹی کے قیام اور گوادر پورٹ پر ٹیکسوں میں رعایت کیلئے آرڈیننسز جاری کر دئیے ہیں۔

آرمی چیف چینی فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر، وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن اور چین کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ سے بھی ملیں گے، وزیراعظم کے ہمراہ چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں کا بھی حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز