وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے


وزیراعظم ، عمران خان ، روزہ ، دورے ، لاہور ، پہنچ
15 ستمبر, 2020 4:11 شام

 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب موٹروے زیادتی کیس پر پیشرفت سے آگاہ کرینگے۔

عمران خان راوی ریور فرنٹ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی صوبے کے انتظامی و سیاسی امور پر ون آن ون ملاقات بھی ہو گی۔ وزیر اعظم راوی ریور فرنٹ پراجیکٹ کے افتتاح کے بعد گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ملاقات کریں گے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب وزیر اعظم کو فلاحی تنظیموں کیساتھ مل کر کیے جانیوالے کام، یونیورسٹیز میں اصلاحات، پنجاب آب پاک اتھارٹی اور گورنر ہاؤس کے معاملات کے حوالے سے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان کی کچھ دیگر وفود سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز