Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وزیراعظم عمران خان اب عوام کو سننے کا وقت ہے، شیخ رشید

وزیراعظم عمران خان اب عوام کو سننے کا وقت ہے، شیخ رشید
March 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کردیا۔ کہا کہ وزیراعظم صاحب، اڑھائی سال آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو سن لیا۔ اب عوام کی سننے کا وقت ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں اُنہوں نے کہا، اقتدار میں وقت چٹکیوں میں نکل جاتا ہے، اپوزیشن میں وقت گزارنا مشکل ہوتا ہے، یہ وقت غریب عوام کے لیے کچھ کرنے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا، صنعتکار کبھی غریب کا نہیں سوچتا، اس لیے اب مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کے لیے کچھ کیا جائے، مزدور طبقہ کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا اب ان کے لیے کچھ کیا جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ نے آپ کو پھر موقع دیا ہے، اب آنے والے وقت میں مہنگائی کو کم کرنے کے لیے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔