Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات ، کراچی سمیت صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات ، کراچی سمیت صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال
July 29, 2020 11:28 pm

 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی سمیت صوبے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فواد چودھری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔ عمران خان نے این ڈی ایم اے کو کراچی میں برساتی نالوں کی صورتحال پر رپورٹ دینے کی ہدایت کر دی اور کہا کراچی کے عوام کو مشکل صورتحال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وہ میئر کراچی سے بات کرکے وزیراعظم کے پاس گئے جبکہ ان کے ہمراہ میئر حیدر آباد بھی تھے۔ وزیراعظم نے معاملہ این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ کراچی والوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

رابطہ کیجیے